جہلم

قادیانیوں سے انکم ٹیکس نہ لینے والے ختم نبوت کے غداروں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے۔ سید خلیل حسین

جہلم: قادیانیوں سے انکم ٹیکس نہ لینے والے ن لیگ کے کرپٹ اور ختم نبوت کے غداروں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے۔

ان خیالات کا اظہارمرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے ، حضور اقدس ﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد 30ایسے کذاب دجال نبوت کا دعویٰ کریں گے تم نے انکے اس دعویٰ پر کوئی توجہ نہیں کرنی ، میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس عقیدہ سے انکار دراصل دین اسلام سے انکار ہے اس عقیدے کے لئے 12 سو صحابہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا ، سب سے پہلا اجتماع صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے لئے کیا تھا، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جو عظیم قربانیاں دی گئی ہیں وہ رہتی دنیاء تک یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ قادیانیت دین اسلام سے بغاوت اور دشمنی کا نام ہے ، قادیانیت اسلامی فرقہ نہیں بلکہ ایک فتنہ اور سیاسی گروہ ہے جس نے انگریز کے کہنے پر عقیدہ ختم نبوت کا انکار کیا اور اپنے جھوٹے گروہ کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لئے اہل ایمان اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button