دین اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا وہ طریقہ عطا فرمایا جو ہمارے لیے سب سے بہتر اور احسن ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

0

دینہ: تصوف و سلوک بندہ مومن کو ان معرفتوں سے آشنا کرتا ہے کہ اس کی ذات کی نفی ہوتی چلی جاتی ہے اور اپنے ہر عمل کو اللہ کی ذات پر چھوڑ دیتا ہے اور یہی منزل ہے قرب الٰہی کی جو کہ ہمارا مقصد حیات ہونا چاہیے ،اس پر یہ بات بھی آشکارہ ہو جاتی ہے کہ مجھ مشتِ غبار کی زندگی کی ترتیب خود اللہ کریم نے فرما دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا وہ طریقہ عطا فرمایا جو ہمارے لیے سب سے بہتر اور احسن ہے ،اگر ہم اپنی زندگی کو ان قواعد وضوابط کے مطابق گزاریںگے تو پھر ہماری زندگی پُر سکون اور اطمینان والی ہوگی ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس کو اپنی زندگی کے معمولات میں اپنائیںاور اپنے ہر عمل کو اسلام کے اصولوں کے مطابق اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ بندہ کا متقی ہونا یہ بھی ایک درجہ ہے لیکن جب بندہ مومن عشق الٰہی کی چنگاری کو دل میں بسا لے تو اس کی تو بات ہی اپنی ہے ،عشق الٰہی دل کے اندر وہ جذ بہ پیدا کرتا ہے کہ پھر بندہ رضائے الٰہی کے علاوہ کسی چیز کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتا ،آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی دعا فرمائی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.