سوہاوہ کے نواحی علاقہ کا نوجوان کے موٹرسائیکل کو حادثہ، نوجوان جاں بحق

0

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ ناڑہ موگلہ کا ارسلان ذوالفقار موٹر سائیکل حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ۔ موگلہ کی تاریخ میں نماز جنازہ کا بڑا اجتماع ۔ سید امیر احمد شاہ نے امامت کی ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ناڑہ موگلہ کے رہائشی حاجی ذوالفقار احمد کا 24سالہ ارسلا ن ذوالفقار گزشتہ روز گھر سے کسی کام کے سلسلے میں دئیوال گیا واپسی پر یوٹیلٹی سٹور اور سائٹ آفس این ایل سی آڈہ جھیک کے سامنے اچانک موٹر سائیکل بے قابو ہو گیا اور اطلاعات کے مطابق پہلے بجلی کے پول اور پھرایک دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاںبحق ہو گیا ۔

حادثاتی موت کی اطلاع علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔نوجوان کی میت جب گاؤں ناڑہ موگلہ پہنچی تو رقت آمیز مناظر فطری تھے ۔ دن گیارہ بجے ناڑہ موگلہ کی جنازہ گاہ سے اجتماع باہر تک پھیل گیا ۔تاریخی نماز جنازہ کی امامت جامع اسلامیہ کالس چکوڑہ کے پیر سید امیر احمدشاہ نے کی ۔

نماز جنازہ میں عوام کی اکثریت کے علاوہ چیئر مین یونین کونسل ناڑہ موگلہ و پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ طارق افضل خان ، چیئر مین یونین کونسل جند اعوان ملک نعیم اصغر ، راجیاں آئل فیلڈ کے آپریشن مینجر اور کئی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں ۔ حادثے کا شکار ہونے والے نوجوان ارسلان ذوالفقار کے سوگواران میں بدقسمت والدین ایک بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں یاد رہے ۔

اس موقع پر اخبار ہاکر یونین ملہال مغلاں کے جنرل سیکریٹری محمد دوریز بھٹی نے مرحوم کے والدین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے کر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.