عوام نئے پاکستان سے جان چھڑوا کر پرانے پاکستان میں واپس جانا چاہتے ہیں، علی رضا راجہ

0

پنڈدادنخان: پورے ملک میںمہنگائی سے تبا ہی کے سبب سے غریب عوام کا جینا محال ہو گیا ہے،عوام نئے پاکستا ن سے جان چھڑوا کر پرانے پاکستان میں واپس جانا چاہتے ہیں مسلم لیگ ن کے شیر اور مہنگائی کے ستائے عوام 4 اگست بروز اتوا ر مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما دختر پاکستان محترمہ مریم نواز کی لِلہ انٹر چینج پنڈدادنخان آمد پر تاریخی اور فقد المثال استقبال کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار معروف مسلم لیگی نوجوان رہنما رئیس اعظم آف پنن وال علی رضا راجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دختر پاکستان محترمہ مریم نواز کی لِلہ پنڈدادنخان آمد پر ضلع بھر کے عوام اور مسلم لیگی شیر محترمہ مریم بی بی کا پرتپاک استقبال کریں گے اور ثابت کریں گے کے تبدیلی سرکار جو کچھ مرضی کر لے میاں نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے ختم نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر سے مسلم لیگ ن کے قافلے لِلہ انٹرچینج پر پہنچ کر مریم بی بی کا فقد المثال استقبال کریں گے اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے محبت کا اظہار کریں گے کیونکہ پورے ملک میں مہنگائی کے سونامی سے تبا ہی کے سبب سے غریب عوام کا جینا محال ہو گیا ہے عوام نئے پاکستا ن سے جان چھڑوا کر پرانے پاکستا ن میں واپس جانا چاہتے ہیں پاکستان کے باشعور عوام جعلی تبدیلی سے باخوبی واقف ہیں۔

علی رضا راجہ نے کہا کہ عوام نے تبدیلی سرکار کو مکمل طو ر پر مسترد کر دیا ہے کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں مہنگائی کا طوفان تھمنے کو نہیں غریب عوام میاں نواز شریف کے دور کو اچھے لفظوں میں یا د کرتے ہیں اور تبدیلی سے چھٹکارا چاہتے ہیں آج مریم بی بی کا تاریخی استقبال کر کے ثابت کریں گے ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا میاں نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے کوئی بھی نہیں نکال سکتا۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں غربت کا نہیں بلکہ غریب کا خاتمہ کیا جا رہا ہے عوام دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی پریشان ہیں آئے روز عوام پر کبھی پیٹرول بم گرا دیا جاتا ہے تو کبھی ٹیکسوں کا پہاڑ گرا دیا جاتا ہے غریب عوام سمیت تاجر برادری اور کاروباری حلقے بھی پریشان ہیں ملک میں نوکریاں دینے کے دعوے دار نوکریوں کا خاتمہ کرتے ہوئے بے روزگاری بڑھا رہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.