جہلم

مجاہد آباداوور ہیڈ برج کے اوپر سٹریٹ لائٹس چالو نہ ہونے کے باعث حادثات روزانہ کا معمول بن گئے

جہلم: مجاہد آباداوور ہیڈ برج کے اوپر سٹریٹ لائٹس چالو نہ ہونے کے باعث حادثات روزانہ کا معمول بن گئے اوور ہیڈ برج کے اوپر لگائی جانے والی لوہے کی گرلیں بھی خستہ حالی کا شکار جسکی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ یا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ، شہریوں نے متعلقہ اداروں سے اصلاحِ احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم مجاہدآباد کے مقام پر 30 سال قبل تعمیر کیا جانے والا واحد اوور ہیڈ برج محکمہ نیشنل ہا ئی وے کی غفلت و لاپرواہی کیوجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہے سڑک ہائی وے کی غفلت کیوجہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف نصب کئے گئے آہنی جنگلے بھی عدم توجہی کے باعث متعدد جگہوں پر خستہ حال ہو چکے ہیں۔

پل کے دونوں اطراف نصب سٹریٹ لائٹس چالو نہ ہونے کیو جہ سے رات کے اوقات میں پل کے اوپر گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں، اس حوالے سے متعلقہ ذمہ دار محکموں کے سربراہان کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

شہریوں نے این ایچ اے کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو سڑک کی مرمت اور پل پر نصب سٹریٹ لائٹس کو چالو کرنے کے احکامات جاری کریں تا کہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button