دینہ میں نجی سکول کے بچوں اور ٹیچرز نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی

0

دینہ: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد ،دی ایجوکیٹرسکول دینہ کیمپس کے ڈائریکٹر محمد فیاض نے کشمیر کے حوالے سے ریلی کی قیادت کی ،ریلی کا آغاز نیوجھنگ سے ہوا اور دی ایجوکیٹر جونیئر کیمپس ہڈالی پر اس کا اختتام ہو ۔

ریلی میں ٹیچرز، بچوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے،کشمیریوں کی حمایت میں نعرے بازی، پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، مقررین نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تقاریر کی۔

اس موقع پر محمد فیاض ڈائریکٹر دی ایجوکیٹر سکول دینہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم ڈھانا بند کرے ،بھارت کشمیری مسلمانوں کی آزدی کی تحریک کو ختم نہیں کر سکتا ،آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ الحاق ان کا حق ہے ،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو آج 25دن سے زیادہ ہو چکے ہیں وہ قید و بند کی صوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور عالمی برادی خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ،بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اور اس کو اپنی دہشت گردی بند کرنا ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.