ساڑھے چار کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والا سٹیڈیم ملبے کا ڈھیر اور کچرا منڈی کا منظر پیش کرنے لگا

0

پنڈدادنخان: ساڑھے چار کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والا سٹیڈیم ملبہ کاڈھیراور کچرا منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ۔منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کی سپورٹس سے عدم دلچسپی کی وجہ سے گراؤنڈ غیر آباد ہونے لگے ۔

سٹیڈیم سے متصل اہل محلہ گراؤنڈ کی چار دیواری کے اندر کوڑہ کرکٹ اور گھروں کا ملبہ پھینکناشروع کر دیا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی سپورٹس سر گرمیاں متاثر ہونے لگی۔

سٹیڈیم کاچوکیدار اور مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے اور گیٹ چاروں طرف سے کھلا ہونے کی وجہ سے مال مویشیوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی گزر گاہ بن گئی ہے ۔

سپورٹس سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑیوں نے اعلیٰ احکام سے سٹیڈیم بارے جلد از جلد نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.