جہلماہم خبریں

آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ راجہ پرویز اشرف

جہلم: سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 68 سالگرہ کی تقریب کھاریاں کے نجی ہوٹل میں ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضیاء محی الدین کی میزبانی میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں عہدہ داروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لئے ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا اس نااہل حکومت کی کوئی پالیسی نہیں عوام مہنگائی بیروزگاری سے تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں نے ضلع گجرات کے صدر چوہدری ضیا محی الدین کی طرف سے محترمہ بے نظیر شہید کی سالگرہ کی ایک خوب صورت تقریب منعقد کروانے اور ضلع گجرات میں پارٹی کو مضبوط اور متحرک بنانے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے پورے آزاد کشمیر کے الیکشن میں اپنے بڑے مضبوط امیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں اور اس حلقے گجرات LA38 جموں 5 سے اشرف چغتائی امیدوار ہیں، ہم انشاء اللہ آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کپتان کہتے تھے کہ کرورڑوں نوکریاں دیں گے اور پچاس لاکھ گھر دیں گے اور وہ نوکریاں اور گھر کدھر ہیں؟۔

صدر ضلع چوھدری ضیا محی الدین نے کہا تمام حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں اس حلقے گجرات سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ان کو ٹکٹ دیا ہے ہم پارٹی کے اس فیصلے کے پابند ہیں اور دل سے احترام کرتے ہوئے اشرف چغتائی کی الیکشن کمپین کا حصہ بنیں گے اور تمام تنظیموں اور عہدہ داروں کو کہا کہ اشرف چغتائی کا ساتھ دیں۔

صدر ضیا محی الدین نے اشرف چغتائی کو سٹیج پر بلا کر اعلان کیا اور دوسرے ٹکٹ کے امیدوار عبدالحمید علوی کو بھی سٹیج پر بلایا، سالگرہ کی تقریب بڑی تعداد میں خواتین اور حضرات نے شرکت کی اور آخر میں محترمہ بے نظیر شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button