پنڈدادنخان

محرم الحرام؛ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور ڈی ایس پی کی امن کمیٹی اور منتظمین مجالس کے ساتھ میٹنگ

پنڈدادنخان: آمدہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا بحال رکھنے کے سلسلے میں ڈی ایس پنڈدان خان سلیم خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر ملک نور زمان نے تحصیل بھر کی امن کمیٹی اور بشمول فقہ جعفریہ تمام مکاتب فکر کے عمائیدین کی میٹنگ جس میں محرم الحرام کے دنوں میں مجالس کے منتظمین لائسنس ہولڈرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس میٹنگ کے دوران سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان نے تمام شرکاء سے اپیل کی کہ نواسہء رسول ؐ پوری انسانیت کے محسن ہیں لہٰذا ان ایام میں کسی بھی مسلک کی دل آزاری سے اجتناب کیا جائے اور اسلام دشمن قوتوں کی کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہونے دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کے پروگرام کے اس بات کاخاص خیال رکھا جائے کہ مین روڈز پر کسی بھی شکل میں روڈ بلاکنگ کا واقع پیش نہ آئے جس میں ایمرجنسی کی شکل یعنی کسی مریض وغیرہ کو لے جانے والی ایمبولینس کو دشواری پیش نہ آئے اس دوران ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے حوالیسے پولیس فورس اپنا بھرہور کردار ادا کرے کی۔

انہوں نے مجالس اور ماتمی جلوسوں کے منتظمین کو ہدایت کی کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں کسی بھی مشکوک یا ایمر جنسی کی صورت میں نزدیکی پولیس سٹیشن اطلاع کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

تمام مکاتب فکر کے عمائیدین نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی سلیم خٹک کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین کراتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ انشاءاللہ کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

اس موقع پر سلیم خٹک نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کے ہمراہ میڈیکل ایمبولینس کی گاڑی فراہم کی جائے گی، میٹنگ کے تمام شرکاء نے ڈی ایس پی پنڈدادنخان سلیم خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان کا محرم الحرام کے دوران مکمل تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button