وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری شادی کے بندھن میں بندھ گئے

0

دینہ: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، فراز چوہدری کی شادی مردان کے ڈاکٹر شاہد درانی کی صاحبزادی کے ساتھ انجام پائی ،دعوت ولیمہ کی تقریب 24 فروری کو آبائی گاؤں دینہ لدھڑ میں منعقد ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ،ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل چوہدری کے بھائی ،ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور چوہدری فوق شیر باز کے تایا ذاد بھائی فراز چوہدری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

فراز چوہدری کی شادی ڈاکٹر شاہد درانی کی صاحبزادی سے انجام پائی ، بارات دھوم دھام کے ساتھ دینہ سے مردان روانہ ہوئی جہاں بارات کا والہانہ استقبال کیا گیا ،شادی کی تقریب میں دولہا فراز چوہدری کے دوستوں نے بھنگڑے ڈالے۔

دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب 24 فروری بروز اتوار ان کے آبائی گاؤں لدھڑ دینہ میں منعقد ہو گی جس میں وفاقی وزراء سمیت حکومتی اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے ،اس سلسلہ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.