پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 3 منشیات فروش گرفتار

پنڈدادنخان: ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر پنڈدادنخان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 3 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے منشیات فروشوں سے چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق عبدالمالک SI انچارج چوکی کھیوڑہ نے دوران گشت ملزم واجد حسین ولد واحد حسین سکنہ محلہ اسلام گنج کھیوڑہ تحصیل پنڈادنخان ضلع جہلم سے 1300گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
مطلوب حسین SI انچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم افتخار عرف کھار ولدخدا بخش سکنہ جھگیاں تحصیل پنڈادنخان ضلع جہلم سے 200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
شہباز احمد ASI تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم محمد شفیق ولد محمد یاسین سکنہ محلہ کوٹ کلاں تحصیل پنڈادنخان ضلع جہلم سے 260گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
اس موقع پر کھیوڑہ پولیس چوکی کے انچارج رانا عبدالمالک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او جہلم سید حماد عابد،ڈی ایس پی پنڈدادنخان سلیم خٹک اور ایس ایچ او ملک عقیل عباس کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کھیوڑہ شہر سے جرائم کا خاتمہ کیا جائے گا، شہر میں امن و امان قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے جرم میں ملوث ملزم کو ہرگیز ڈھیل نہیں،ملزم کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو آخر کار قانون کے شکنجے میںآ ہی جاتا ہے۔ کھیو ڑہ شہر سے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمہ کرنے کے لیے عوام کا تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے، میر ا اور میری ٹیم کا مشن ہے کہ کھیوڑہ شہر سے منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔
رانا عبدالمالک نے کہا کہ شہری اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں،پہاڑی سلسلے میں جرائم پر قابو پانے کے لیے دن رات گشت کے نظام کو انتہائی متحرک کر دیا گیا ہے، ڈکیت گینگ سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد بھی بہت جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button