جہلم

میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی پھرتیاں، گرلز سکول جادہ کے نام سے منسوب پلاٹ کچرا کنڈی میں تبدیل

جہلم: میونسپل کارپوریشن کے عملہ صفائی کی پھرتیاں گورنمنٹ گرلز سکول جادہ کے نام سے منسوب پلاٹ کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا، بدبو اور تعفن پھیلنے سے علاقہ مکین بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، سینٹری ورکر گندگی اٹھانے کی بجائے گندگی کے ڈھیروں کو آگ لگانے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان آبادہ علاقہ جادہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے نام سے منسوب جگہ میں سینٹری ورکروں نے روزانہ کی بنیاد پر گندگی پھینکنا شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے گندگی کے ڈھیروں کے ٹیلے لگے ہوئے ہیں۔
سینٹری ورکرز سرکاری جگہ سے گندگی اٹھانے کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر گندگی کے ڈھیروں کو آگ لگا دیتے ہیں ، جس کیوجہ سے اردگرد کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے دھویں کی وجہ سے شہری ، دمہ ، آشوب چشم سمیت موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
علاقہ مکینوںنے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے سینٹری ورکروں کو روزانہ کی بنیاد پر سرکاری اراضی سے کوڑاکرکٹ اٹھانے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری صاف ستھرے ماحول میں سانس لے سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button