پنڈدادنخان میں پانی کے درینہ مسائل کے حل کے لئے 20 سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

پنڈدادنخان: پنڈدادنخان میں پانی کے درینہ مسائل کے حل کے لئے 20 سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی تمام غیر قانونی پانی کے کنکشنز کاٹنے کی ہدایت جاری، عوامی مسائل کے ازالہ کے لئے غیر قانونی کنکشن لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اے سی آفس میں واٹر سپلائی سکیموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ پنڈدادنخان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈی سی جہلم نے تمام تحصیلوں کے ایس ڈی اوز پبلک ہیلتھ انجینرنگ کو ہدایت جاری کیں کے وہ اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیلوں میں واٹر سپلائی سکیموں کا دورہ کروائیں گے۔ انہوں نے نے ایکسین پبلک ہیلتھ کو تمام سکیموں کو فنکشنل کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں اے سی پی ڈی خان احمد فراز،ایکسین پبلک ہیلتھ اعتزاز نادر اورایس ڈی او ناصر بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں، انہوں نے بتایا کہ تحصیل میں متعدد واٹر سپلائی سکیمیں فنگشنل کی جا رہی ہیں جبکہ دیگر سکیموں کی جلد بحالی کی جائیگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.