جہلم

عالمی یوم خواتین؛ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ II جہلم سیکٹر میں آن لائن سیمینارکا انعقاد

جہلم: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ II جہلم سیکٹر میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی سربراہی میں نارتھ II جہلم سیکٹر میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر آن لائن سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کلیم امام نے کہا کہ جہاں دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، وطن عزیز کی خواتین نے ثابت کیا ہے کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

ڈی آئی جی نارتھ محمد وصال فخر سلطان ، ڈاکٹر سیمی جمالی ، حمیرا الیاس و دیگر سماجی خواتین اور سیکٹر ناتھ II جہلم کی تمام یونیفارم و سول خواتین افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

سیمینار میں آئی جی پنجاب نے خواتین کے حقوق کے متعلق خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہر سطح پر خواتین کے حقوق کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے ، انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کا انحصار پڑھی لکھی خواتین پر ہے اور تعلیم یافتہ خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں بڑھ چڑھ کر ملک و قوم کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button