دینہاہم خبریں

پاکستان کے قومی ہیرو راشد منہاس کی والدہ کی انتقال کی خبر غلط ہے، عباس ساگر منہاس

دینہ: پاکستان کے قومی ہیرو راشد منہاس کی والدہ کی انتقال کی خبر غلط ہے، ان کا علاج جاری ہے طبیعت پہلے سے بہتر ہے، عباس ساگر منہاس صوبائی سیکر ٹری آل پاکستان منہاس راجپوت کی گزشتہ روز شائع ہونے والی پر تردید کرتے ہوئے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو ۔
تفصیلات کے مطابق 1971ءکی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ پاکستان کے قومی ہیرو راشد منہاس کی والدہ ماجدہ کی انتقال کی خبر گزشتہ روز سے گردش کر رہی ہیں۔
صوبائی سیکرٹری آل پاکستان منہاس راجپوت عباس ساگر نے جہلم اپڈیٹس کو خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ راشد منہاس کی والدہ ٹھیک ہیں ان کی وفات کی خبر غلط ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تھوڑی دیر پہلے میری راشد منہاس (شہید) کے بھائی انجم منہاس سے بات ہوئی جس میں انھوں نے بتایا کہ راشد منہاس کی والدہ محترمہ بخیر و عا فیت سے ہیں ان کا علاج جاری ہے اور طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان کے لئے دعا کرے کہ اللہ پاک ان کو صحت عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button