سوہاوہ

سوہاوہ کے قریب پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، 2 بھائیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

سوہاوہ: پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی جانب سے ترکی ٹول پلازہ پر دوران ناکہ بندی مخبر کی اطلاع کے مطابق مہران کار نمبری آر آئی ایکس/2174 کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

کار میں موجود ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی سے اتر کر دوڑ لگا دی، ڈیوٹی پر موجود پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے مذکورہ شخص کا تعاقب کرتے ہوئے چند ہی قدم پر قابو کر لیا۔

دوران حراست تلاشی لینے پر ملزمان سے 1100 گرام چرس گردا اور کیش برآمد ہوئی جس کو تعویل میں لے کر صابر خان والد نور خان اور میر ویس خان والد نور خان سکنہ نحقی شکر پورہ پشاور پر زیر دفعہ9c ایف آئی آر درج کر کے پولیس تھانہ سوہاوہ میں پابند سلاسل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button