جہلماہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس سے ایک شخص متاثر، 77 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکز کو ویکسین لگا دی گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کے مطابق آج مزید 1 مریض کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 43 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض جن میں کوروناوائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 3 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کوروناوائرس کے 16 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 57170 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1374 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 7 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

جہلم میں اب تک کل 1290 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کوروناوائرس سے 38 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کوروناوائرس کے مشتبہ 43017 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 881 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کوروناوائرس کی دوسری لہر میں اب تک 29 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 52 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 77 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button