پنڈدادنخان میں بھارتی جارحیت کیخلاف، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

0

پنڈدادنخان: کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاک فوج کی حمایت میں پنڈدادنخان میں ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فرینڈ ویلفیئر کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاک فوج کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی چوک محمدیہ سے شروع ہو کشمیر چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء ریلی نے کشمیریوں پاک فوج کی حمایت میں زبردست نعرے بازی کی۔

ریلی سے صدر خواجہ عمران، نیر اعوان، ملک غلام مصطفیٰ میٹھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت فوری طور پر کشمیریوں پر غم بند کرے اور غیر آئینی اقدامات سے باز رہے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اگر ضرورت پڑی تو انڈیا کے خلاف جنگ میں صف اول میں کھڑے ہوںگے، کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.