پنڈدادن خان کے نواحی گاؤں ساوؤال میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

جلال پور شریف سے کندوال تک نہر کی تعمیر بہت جلد شروع ہو جائے گی۔ شفقات احمد

0

پنڈدادن خان (آصف حیات+ چوہدری زاہد حیات سے) پنڈدادن خان کے نواحی گاؤں ساوؤال میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح ایک نہایت ہی پروقار تقریب میں سابق ملٹری سیکرٹری جنرل (ر) اور چیئرمین ایف ایف سی عزت ماب شفقات احمد نے کیا۔

اس تقریب میں پوری یونین کونسل سے کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے جن میں چیئرمین یونین کونسل شفقت بلال گوندل، چوہدری عابد اشرف، چوہدری افتخار، چوہدری کلیم اللہ، آصف حیات مرزا اور دیگر شریک ہوئے ساووال پہنچنے پر جنرل صاحب کا اہلیان ساووال نے شاندار استقبال کیا ۔

اس موقع پر چیئرمین ایف ایف سی جنرل (ر) شفقات احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے شاندار استقبال پر اھلیان ساوؤال کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ اپنے گاؤں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنا ان کے فرائض میں شامل ہے ان مسائل کے حل کے لیے پہلے بھی کوشش کی اور حل کئے آگے بھی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ چوہدری افضل اور جنرل اقبال مرحوم نے نا صرف ساوؤال بلکہ علاقے بھر کے مسائل کے حل کی پوری کوشش کی ۔ انہوں نے کہا جلال پور شریف سے کندوال تک نہر کی تعمیر بہت جلد شروع ہو جائے گی اس سلسلے میں ان کی وزیر اعظم جناب شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہو چکی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ آگے بھی اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے اپنی بھر پور کوشش جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر اہلیان ساؤوال اور چیئرمین یونین کونسل ساووال، چوہدری شفقت بلال گوندل کی طرف سے جنرل صاحب کی خدمات کے اعتراف میں یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی اور اہلیان ساوؤال کی طرف ان کو پگ پہنانے کی بھی رسم ادا کی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.