دینہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سول ڈیفنس کی کارروائیاں۔ ہوٹل، بیکری اور پٹرول پمپ سیل

دینہ: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ، اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کے ہمراہ شنواری جی ٹی روڈ دینہ، رانا عثمان بیکرز منگلا روڈ نکودار اور خیبر شنواری ہوٹل جی ٹی روڈ دینہ کے صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے معیاروں کو چیک ۔

صفائی ناقص ہونے ،گندے اور بدبو دار ماحول کی موجودگی کی وجہ سے رانا عثمان بکرز اور شنواری کو سیل کر دیا جبکہ خیبر شنواری کو وارننگ نوٹس جاری کیا۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس اشفاق احمد نے کم پیمانہ ملنے پر جی ٹی روڈ دینہ میں واقع خواب پیٹرولیم کی نوزلز کو سیل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button