جہلم

حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ عامر کیانی

جہلم: حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ، صحافیوں کو رہائشگاہوں کے لئے ضلعی اور تحصیل سطح پر صحافی کالونیوں ، علاج معالجہ کیلئے صحت کارڈاور صحافیوں کے بچوں کی تعلیم مفت کرنے کا اعلان کرے، صحافی دن رات گرمی ، سردی اور بارش طوفان میں شہریوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے ہیں، ضلع جہلم کے سینکڑوں صحافی رہائش ، صحت اور تعلیم جیسی سہولتوں سے محروم چلے آرہے ہیں ، جس کے باعث صحافی اور انکے خاندان کے افراد پریشان ہیں حکمرانوں کو صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار الیکٹرانک میڈیا کے صدر عامرکیانی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران ضلعی اور تحصیل سطح پر موجود صحافیوں کی کالونیوں اور دیگر سہولیات کا اعلان کریں جبکہ تحصیل سطح پر صحافیوں کو سرکاری عمارتیں الاٹ کیں جائیں تاکہ صحافی علاقائی فلاح و بہبود کے لئے ایک مقام پر بیٹھ کر کام کر سکیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے کام کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

عامرکیانی نے کہا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کے لئے میڈیکل کارڈ، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں صحافیوں کے بچوں کے لئے مفت تعلیم کا اعلان کریں تاکہ صحافی اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button