پنڈدادنخاناہم خبریں

تحصیل پنڈدادنخان کومثالی تحصیل بناؤں گا۔ چوہدری فواد حسین

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کومثالی تحصیل بناؤں گا، دورئیہ سڑک للِہ تا جہلم، ہرن پور تا دینہ سوئی گیس کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ کارپٹ سڑکوں پر کام جاری ہے، پانی کے منصوبہ جات پر کام بھی ترجیح بنیادوں پر ہو رہا ہے، روال گاؤں علاوہ جالپ علاقہ تھل کھیوڑہ اور پنڈدادنخان میں پانی کے آراو پلانٹ پر بھی جلد کام شروع ہو جائے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے جوتانہ ہاؤس پنڈدادنخان پر چوہدری عابد اشرف جوتانہ کے ہمراہ جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلالپور نہر، ون وے روڈاور تحصیل بھر میں سوئی گیس سے محروم علاقے میں سوئی گیس کی فراہمی سے تحصیل پنڈدادنخان میں ترقی کا ایک نیادور شروع ہو گا اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگاجس سے تحصیل پنڈدادنخان میں خوشحالی آئے گی۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں استاتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی بہت جلد حل ہو جائیں گے کھیوڑہ میںتین ماہ کے اندر اندر سوئی گیس کا کام شروع ہو کر سوئی گیس کی پائپ لائنوں کا کام مکمل ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے پنڈدادنخان میں خواجہ لطف کے نوجوان بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کی، چوہدری عابد اشرف جوتانہ سابق تحصیل ناظم ملک باصر کھوکھر رہنما پی ٹی آئی و امیدوارچیئرمین ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ محمد یونس گوندل سماجی شخصیت و امیدوار چئیرمین یوسی ساووال و دیگرلوگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button