سبزی منڈی دینہ میں مضر صحت آم فروخت کرنے پر محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، کئی من آم ضائع کر دیئے

0

دینہ: دینہ میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ،سبزی منڈی میں مضر صحت مصالحہ لگے آم کو فروخت کرنے پر کئی من آم کو ضائع کر دیا گیا ،ناقص مصالحہ لگے آم کو کاٹ کر ضائع کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں محکمہ فوڈ اتھارٹی نے صبح سویرے سبزی منڈی جی ٹی روڈ میں کاروائی کرتے ہوئے چیکنگ کی اور دوران چیکنگ ناقص مصالحہ لگے آم کو برآمد کیا جس پر محکمہ فوڈ اتھارٹی نے پیٹیوں میں پیک کئی من آم کو کاٹ کر ضائع کر دیا۔

آم پر لگا مصالحہ انسانی جانوں کے لئے مضر صحت تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.