جہلم

کمشنر محمد محمود کا جہلم کا دورہ، تمام محکموں کے سربراہان سے آن لائن پورٹل پر بریفنگ حاصل کی

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے ڈی سی دفتر جہلم ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان سے آن لائن پورٹل پر بریفنگ حاصل کی۔

ڈویلپمنٹ اور ماہانہ ریویوکے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے تمام سکیموں پر کام جاری ہے ۔ پراونشل ہائی وے کے 09، پراونشل بلڈنگز کے 08،لوکل گورنمنٹ کا 01، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 09، اریگیشن کا 01، سمال ڈیم ایک، سپورٹس کے 3، اثار قدیمہ کے 2 جاری منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے سے جاری متعدد منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے ، جبکہ مجوئی طور پر اے ڈی پی کی سکیموں کے تحت 45 پروجیکٹس،کمیونٹی ڈولپمنٹ کے 22سپیشل پیکج کے 17،ایس ڈی جی کے 87منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سکیمیں،دیہی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے سکیمیں، ایس اے پی کی سکیمیں، میونسپل سروسز کی سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے ۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے تمام ترقیاتی کاموں کاآن لائن پورٹل پر جائزہ لیا اور متعلقہ ایکسین سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہر گز نا سمجھوتہ کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن، ریونیو اور دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ڈاکٹر وقار علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم جنرل عمر افتخار شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس، اسسٹنٹ کمشنرز و تمام محکموں کے سربراں موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button