جہلم

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد نبیل کی جہلم پریس کلب آمد، صحافیوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر کا استقبال کیا

جہلم: ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد نبیل کی جہلم پریس کلب آمد،صحافیوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد نبیل نے جہلم پریس کلب کا دورہ کیا، اس موقع پر صحافیوں نے پریس کلب پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیااور جہلم پریس کلب کا دورہ کروایا۔

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ ضلع جہلم میں ہونے والے سرکاری پروگراموں کی خبریں ، فوٹیج وغیرہ مہیا کی جائیں گی،انہوں نے امید ظاہر کی جہلم پریس کلب کے صحافی علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری محمد ریاض گوندل، معروف سینئر صحافی محمد شہبازبٹ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا عامرکیانی، آفس سیکرٹری عبدالغفارآذاد، چوہدری دانیال عابد، اسماعیل افتخار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button