دینہ

راجہ یاور کمال کی کوششوں سے اقبال ٹاؤن و سبزی منڈی دینہ کی مین روڈ کی تعمیر کا کام شروع

دینہ: پارلیمانی سیکر ٹری و ایم پی اے راجہ یاور کمال کی کو ششوں سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ، اقبال ٹاؤن و سبزع منڈی کی مین روڈ کا کام ساڑھے تین کروڑ کی لاگت سے شروع کر دیا گیا ، یہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر تھی ، علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ سبز منڈی جی ٹی روڈ دینہ کی عقب روڈ کی سنی گئی، پارلیمانی سیکر ٹری و ایم پی اے راجہ یاور کمال کی کوششوں سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا، اقبال ٹاؤن روڈ سبزی منڈی سے لے کر رکشہ سٹینڈ تک ایک کلو میٹر روڈ ساڑھے تین کروڑ کی لاگت سے تیا ر کی جائے گی جس میں دونوں طرف نالے اور سیوریج بھی شامل ہیں۔

روڈ کا کام شروع ہوتے ہی لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے یا د رہے اس روڈ سے روزانہ ہزاروں افراد کا گزر ہو تا ہے اور یہ روڈ عر صہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارتھی، عوام کے لئے اذیت بنی ہوئی تھی بارشوں کے دنوں میں یہ روڈ تالاب کا منظر پیش کر تی تھی۔

شہریوں نے ایم پی اے راجہ یاور کمال کو خراج تحسین پیش کیا اور اس اقدام کو بھر پور طریقے سے سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button