جہلم

جہلم شہر میں کیمروں کی تنصیب کے پروجیکٹ پر 48 لاکھ خرچ کیے جا چکے ہیں۔ ڈی پی او شاکر حسین

جہلم شہر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے منصوبہ کی تکمیل کے لیے ڈی پی او کی ہنگامی میٹنگ ،ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر شاکر حسین ڈاورکی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں صد ر جہلم آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان لطیف قریشی، سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان ، تاجر و فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس جہلم کے کانفرنس ہال میں ہونے والی میٹنگ میں جہلم شہر کی شہری کاروباری تنظمیوں کے نمائندوں ،صدر جے سی سی آئی عرفان لطیف قریشی،سیکرٹری جنرل محمدشاہ زیب خان ، چوہدری عارف محمود ،ناصر ڈار، شیخ جاوید ،نمائندہ سٹی ہاوسنگ پراجیکٹ، نمائندہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی و دیگر نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین ڈاورنے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم اندرون شہر، دیگر شاہراؤں اور چوراہوںمیں کیمروں کی تنصیب کے پروجیکٹ پر 48لاکھ خرچ کیے جا چکے ہیں اور مزید تقریبا ً 20لاکھ کی رقم درکار ہے اس سلسلہ میں آپ کا تعاون درکار ہے کیوں کہ امن و امان کے حوالے سے یہ اقدام انتہائی ضروری ہے اس سے جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ ہو جائے گا اور امن وامان کی صو رت حال بہتر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کے لیے ہمیں نقد رقم کی بجائے سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر آلات عطیہ کیے جائیں تا کہ یہ منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے، جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان قریشی نے کہا کہ ہم اپنی ایگزیکٹو باڈی کی میٹنگ کے ایجنڈا میں اس کو شامل کریں گے اور جہاں تک ہو سکا ہر ممکن تعاون کریں گے۔

میٹنگ کے اختیام پر ڈی پی او شاکر حسین ڈاور نے تمام شرکاء کو کنٹرول روم کا وزٹ کروایا اور جہلم شہر میں مختلف شاہراؤں پر نصب کیے گے کیمروں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button