دینہ

یوسی دھنیالہ کے جنرل کونسلر چوہدری محمد الطاف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

دینہ: نواحی علاقہ یونین کونسل دھنیالہ کی معروف شخصیت و مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسلر چوہدری محمد الطاف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی مذہبی ،کاروباری ،سیاسی شخصیات سمیت کثیر تعداد کی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ یونین کونسل دھنیالہ کے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و جنرل کونسلر چوہدری محمد الطاف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ،مرحوم کی نماز جنازہ جمعرات کو دن 3بجے آبائی گاؤں ریانہ گجراں میں ادا کی گئی ،جس میں علاقہ بھر کی مذہبی ،کاروباری ،سیاسی شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button