پڑی درویزہ

سندھ اور بلوچستان میں بھرتی کی عمر بڑھ سکتی ہے تو پنجاب میں کیوں نہیں؟ بے روزگار افراد کا استفسار

پڑی درویزہ: سندھ اور بلوچستان میں بھرتی کی عمر بڑھ سکتی ہے تو پنجاب میں کیوں نہیں ؟ بے روزگار افراد کا استفسار ۔

تحصیل سوہاوہ بھر کے بے روزگار نوجوان افراد کی بھاری تعداد نے تحصیل پریس کلب سوہاوہ میں اطلاع کی ہے کہ صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان میں بے روز گار افراد کی بھرتی کے لئے عمر کی حد میں 15سال کا اضافہ کر کے 40سال تک مقرر کر دی ہے ۔

اس حوالے سے ان بے روزگار خواتین و حضرات نے صوبہ پنجاب کی حکومت سے سوال کیا ہے کہ دو چھوٹے صوبوں میں اگر بے روز گار عوام کا اس قدر فکر ہے اور گزشتہ طویل عرصہ سے بڑے پیمانے پر بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے بھرتی کی عمر میں 25سال سے 40سال تک رعایت دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے تو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب جو ملک کی 65فیصد آبادی کا امین ہے میں بے روز گار افراد کے لئے عمر میں رعایت میں تا حال صرف پانچ سال یعنی 25سال تک ہی حد مقرر ہے جو کہ ایک بڑی زیادتی کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

بے روزگاروں نے وزیر اعلیٰ صوبہ پنجاب عثمان بزدار سے پر زور مطالبہ کیا جس طرح صوبہ سند ھ اور بلوچستان کی حکومتوںنے اپنے عوام سے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے بھرتی کی عمر میں 15سال کا اضافہ کر کے 40سال تک رعایت دی ہے اسی طرح صوبہ پنجاب میں بھی طویل عرصہ سے بے روز گاری کو مد نظر رکھتے ہوئے 15سال تک بھرتی کی مجوزہ عمر میں رعایت دی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button