جہلم

چوہدری ساجد امین آف جادہ نے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مشاورت شروع کر دی

جہلم: جادہ کے معروف سیاسی و سماضی خاندان کے چشم و چراغ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماچوہدری ساجد امین آف جادہ نے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مشاورت شروع کر دی، ان کے تایا ان سے قبل کئی دفعہ کونسلر منتخب ہوئے اور ان کی اپنے علاقہ کیلئے گراں قدر خدمات تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رکن ، چوہدری محمد امین(مرحوم) سابق صدر اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم و انجمن بہبود مریضاں کے سرگرم رکن کے صاحبزدے چوہدری ساجد امین نے آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے عوانی مشاورتی مہم شروع کر دی ہے تاکہ تمام مکتبہِ فکر اور برادریوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گیتاکہ اپنے بزرگوں کی طرح عوام کی خدمت کرسکیں۔

انہوں نے ملاقات میں بتایا کہ عوامی نمائندہ کا فرض ہوتا ہے کہ عوام کے مسائل حل کروئے تاکہ عوام پریشانیوں سے بچ سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button