دینہ

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر میں تاجروں کو ریلیف دے کر دل جیت لیا

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر میں تاجروں کو ریلیف دے کر دل جیت لیا ، جمعہ اور ہفتہ کو کریانہ (گروسری سٹور ) ، بیکرز ، پھل سبزی ، چکن میرٹ شاپس سمیت دیگر دوکانیں کھلنے کی اجازت دے دی ، تاجر حضرات نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا ایس او پیز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جمعہ اور ہفتہ کے دوران مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ، جس پر تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر میں صرف میڈیکل سٹور ، ہسپتال ، ویکسی نیشن سنٹر کو کھو لنے کی اجازت دی گئی ، جس پر کاروباری حلقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑگئی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے خصوصی سفارش کر کے ان تمام کاروباری مراکز کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی جس سے اب جمعہ اور ہفتہ کو لاک ڈاؤن کے دوران تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر میں کریانہ (گروسری سٹور ) ، بیکرز ، پھل سبزی ، چکن میٹ شاپس ، میڈیکل سٹور ز ، ویکسی نیشن مراکز ،پٹرول پمپس ، کھانے پینے کے لئے ٹیک وے (ہوم ڈلیوری ) ، یوٹیلیٹی سٹور ز ، بجلی ، گیس ، انٹرنیٹ ، سیلو لر نیٹ ورک، ٹیلی کام کال سنٹر اور میڈیا کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار لاک ڈاؤ ن کے دوران تمام کارو باری سرگر میاں معطل رہیں گی ، ڈپٹی کمشنر کے اس فیصلے پر تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر کے تاجر حضرات نے ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button