پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
جہلماہم خبریں

کورونا لاک ڈاؤن؛ دیار غیر سے اپنے پیاروں کیلئے رقم بھجوانا بھی پیاروں کیلئے وبال جان بن گیا

جہلم: ضلع جہلم اور گردونواح میں تمام تر چھوٹی بینک برانچیں بند، دور دراز سے آنے والے لوگ پیسے نکلوانے کے لیے ذلیل وخوار ہونے لگے۔

ضلع کی چاروں تحصیلوں میں نجی بینکوں میں آنے والے لوگوں کا کہنا ہےکہ تمام نجی بینکوں کی چھوٹی برانچیں بند کر دی ہیں جس وجہ سے ہمیں مین برانچوں میں جانے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہم صبح 8بجے سے قطار میں کھڑے ہوتے ہیں 3 بجے جا کر ہماری باری آتی ہے، یہاں پر لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

بینک ملازمین کا کہنا ہے ہمارے پاس عملہ کم ہے اور صرف 3 کاؤنٹر ہیں، کورونا وائرس کا بھی خطرہ ہے، کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر انتہائی محتاط ہو کر کام کرنا پڑتا ہے بینک میں بھی رش کی اجازت نہیں ہے۔

ادھر لوگوں کا کہنا ہے ایک تو پہلے ہی 15 دنوں سے گھروں میں اس آفت کی وجہ سے محصور ہیں، اگر بینک سے پیسے نکلوانے آئے ہیں تو یہاں پر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے اور سارا دن انتظار کرنے کے بعد جب باری آتی ہے تو بینک ٹائم ختم ہو جاتا ہے۔

عوام الناس نے وزیراعظم عمران خان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے پرزور اپیل کی ہے تمام بینکوں کی چھوٹی بڑی برانچیں بھی کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کو زلیل وخوار نہ ہونا پڑے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close