جہلم

کالا گوجراں کے دو خاندانوں کی 26 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

جہلم: کالا گوجراں کے دو خاندانوں کی 26 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی، صلح ہونے پر کالا گوجراں کی معروف شخصیت چوہدری غلام رسول نے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، سرپرست اعلی گوجریوتھ فورم ضلع جہلم چوہدری سہیل عزیز گجر آف چیلیانوالہ، حسن مصطفی پسوال، ارسل الیاس پسوال نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے نواحی علاقہ کالا گوجراں کے گجر قبیلہ کے دوخاندانوں کی 26 سالہ پرانی دشمنی آخر اپنے انجام کو پہنچ گئی، معززین کی کوششوں سے گوجر برادری کے 2 گروپوں حاجی چوہدری غلام رسول،چوہدری گلزار احمد، چوہدری لیاقت علی (مرحوم) چوہدری شوکت علی (مرحوم) اور رئیس آف کالا گجراں چوہدری طارق فضل کے درمیان صلع ہو گئی، دونوں خاندانوں میں صلح کے موقع پر حاجی چوہدری غلام رسول نے خصوصی طور پر ظہرانے کا اہتمام کیا۔

ظہرانے میں چوہدری واسب گجر جادہ، چوہدری افضل گجرکوٹھہ گورسیاں، چوہدری احتشام نمبردار، چوہدری آصف کوٹلہ آئمہ سابق کونسلر، چوہدری اعجاز گجر مونن، چوہدری عرفان محمود، چوہدری تنویر محمود، چوہدری طلعت محمود، چوہدری عدنان لیاقت (UAE)، چوہدری ارسلان شوکت (UAE)، چوہدری فہد شوکت، چوہدری محمود الحسن مونن، چوہدری اسجد مبین، چکدولت، چوہدری قاسم گجر موٹا جہانگیر، چوہدری وقار گجر چک براہم، چوہدری اسلان، چوہدری زوہیب اور سالک الیاس پسوال سمیت علاقے کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button