زندگی میں شارٹ کٹ نہیں تلاش کرنا چاہئے، جو اصولوں پر محنت کرتا ہے وہ سچا انسان ہوتا ہے۔ سید حماد عابد

0

جہلم: نیشنل فاؤنڈیشن اکیڈمی میں سالا نہ رزلٹ کے مو قع پر شاندار پروگرام منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حماد عابدتھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قر آن پاک سے ہو ا، اس کے بعد بچو ں نے نعت شر یف پڑی شاندار ٹیبلو شو پیش کیا گیا جس کو حاضرین نے خوب سراہا، اس کے بعد سکول کے بچو ں کا رزلٹ سنایا گیا، طلباء طلبا ت کو اچھی کار کر دگی پیش کر نے والوں کوانعا ما ت دیئے گئے۔

اس مو قع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر حماد عابد نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل فاؤ نڈیشن سکو ل ایک معیاری درس گاہ ہے یہا ں آ کر بچوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خو شی ہو ئی میں پر نسپل محمد احمد را جپوت کا شکر یہ ادا کر تا ہو ں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور پو لیس میں رابطہ مہم شروع کی ہے ہم نے کمبائن سیل بنا ئے ہیں، کھلی کچہریاں لگائی جاری ہے جس سے پولیس اور عوام میں رابطے کم ہو ئے ہیں، جب انسان محنت کر تا ہے اسے اس کی محنت کا صلہ ضرور ملتا ہے، زند گی میں شار ٹ کٹ نہیں تلاش کر نا چاہئے جو بھی اصولو ں پر محنت کر تا ہے وہ سچا انسان ہو تا ہے ہمارا تعاون آپ کے ساتھ ہیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی بھی کاروائی کر نا چاہتا ہے اس کا سد باب کیا جائے گا، ہماری ہیلپ لائن ہر وقت آپ کی خدمت میں حاضر ہے، آپ کا نام راز میں رکھا جائے گا۔ اس کے بعد اکیڈمی کے پر نسپل محمد احمد راجپوت نے سب مہمانو ں کا شکر یہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.