جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 450 ہو گئی

جہلم: ضلع جہلم میں مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 450 افراد ہو گئی، 407 کورونا کے مریض صحت یاب، گھروں کو روانہ ہو گئے۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے پریس ریلیز نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 4 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ محکمہ صحت جہلم نے آج تک کورونا وائرس کے مشتبہ 3725 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 450 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز تک 405 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں، آج مزید 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کل 407 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ29 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 1 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ 28 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں، ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے، ان میں سے 5 افراد ابھی تک اپنے اپنے اضلاع میں زیر علاج ہیں۔

سی او ہیلتھ جہلم نے بتایا کہ جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں، جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سے 13 ڈاکٹرز، 2 سٹاف نرسز، اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close