جہلم

عیدا لفطر کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی سرگرمیاں عروج پر رہیں

جہلم: عیدا لفطر کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی سرگرمیاں عروج پر رہیں عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار شہر کے مختلف مقامات پر عید کی نماز ادا کرنے کے بعدشہریوں میں گھل مل گئے اور شہریوں کو آزادانہ طور پر عید گلے ملتے رہے۔

امیدواروں کے ڈیروں پر بھی شہریوں کی آمدوفت کا رش رہا اور عید کے موقع پر ووٹرز کی خاطر مدارت چائے اور ٹھنڈے مشروبات سے کی جاتی رہی۔ اقتدارمیں رہنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین ،ترجمان گجر ہاؤس چوہدری راشد گھرمالہ، سول لائن روڈ پر اپنی رہائش گاہ پرموجود رہے جبکہ دیگر سیاسی قائدین نے مختلف مقامات پر سیاسی و سماجی خدمات جاری رکھیں رہنماؤں اور ووٹرز سے عید ملتے رہے اور ان سے سیاسی امور پر گفتو شنید کرتے رہے۔

سابق ضلع ناظم امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف ،امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 67 نے اپنی آبائی رہائش گاہ لدھڑہاؤس میں دن گزارا سابق ممبر قومی اسمبلی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 67 راجہ مطلوب مہدی ، جہلم سے اپنے آبائی علاقہ دارا پور منتقل ہوگئے ، اور عید الفطر کی نماز بھی اپنے آبائی علاقے میں ادا کی ، عید کے دنوں میں امیدوار نہ صرف شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے بلکہ انہیں آزادانہ طور پر گلے لگاتے ماتھے چومتے دکھائی دیئے۔

اس دوران شہریوں سے مختلف مسائل پر بھی گفتگوکرتے رہے۔ بعض امیدوار وں نے اقتدارمیں آکر شہریوں کے مسائل احسن طریقہ سے حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی جبکہ بعض امیدواروں سے شہری گلے شکوے کرتے نظرآئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button