دینہاہم خبریں

جہلم میں مزید 29 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد1899 ہو گئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج ضلع جہلم میں مزید 29 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 125کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 12کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس کے 39 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے 72925 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 1899 افراد کی رپورٹ مثبت آئی، آج مزید 52کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1712کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کورونا وائرس سے کل 50 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ 12767 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 418 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 09 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 69 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 1908 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 2870 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button