جہلم

کشمیریوں کے دلوں سے اٹھنے والی آہیں مودی کیلئے وبال جان بن گئی ہیں۔ منصف دار مرزا

جہلم: کشمیریوں کے دلوں سے اٹھنے والی آہیں مودی کے لئے وبال جان بن گئی ہیں، ہندوستان کے وزیراعظم مودی نے طاقت کے نشے میں کشمیریوں کے حق استصواب راے دبانے اور آئین کی دفعہ 337ضم کرکے ہٹ دھرمی اور ظلم کا مظا ہرہ کیا۔

یہ بات ممتاز قانون دان ، رائٹر اور دانشور ممبر ڈسٹرکٹ بار بھمبر منصف دار مرزا ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے اس رویہ نے اسے ہر ایک کا حق طاقت سے چھیننے کی روش پر چلا دیا جس کے تحت اس نے ایک ایسی قوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جس قوم نے بڑی طاقتور اقوام پر حکومت کی اور انہیں زیر نگیں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ قوم کسانوں کی شکل میں اکیلے سامنے ڈٹ گئی ہے جس نے ہندوستان کے دارالخلاء دہلی کو اپنی گرفت میںرکھا ہے اور مودی کو گندی نا لی کا کیڑا قرار دیاجارہاہے بلکہ ایک عورت نے اسے پھانسی پر لٹکانے کی بات کی ہے۔اس کی عوام دشمنی پالیسیوں کی وجہ سے اسکی عوام نے کہنا شروع کر دیا ہے کہ ملک ٹوٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان چھوٹے چھو ٹے ٹکروں میں بٹ جا ئیگا اور یہ شخص ہند و ستا ن کے لئے موت ثا بت ہوگا جس کی سربراہی میں دس چھو ٹی چھوٹی ریاستوں میں بٹ گیا۔ مودی ہند وستان کو حصوںمیں تقسیم کا باعث بنے گا۔ کشمیر یوں کے ساتھ ساتھ دیگر قومیں بھی اپنے حقوق کی جنگ لڑے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button