جہلم

جہلم میں ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہو گئی

جہلم: ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ، بغیر ماسک کے شہری سڑکوں ، بازاروں ، تفریحی مقامات اور جنرل بس اسٹینڈ سمیت دیگر مقامات پر گھومتے پھرتے نظرآتے ہیں ۔

ریسٹورنٹس میں شہری بیٹھ کر کھانا کھانے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ مقررہ کردہ اوقات کار کی کوئی پابندی نہیں کی جارہی ، چنگ چی رکشے جو 4/5 مسافر بٹھانے کے پابند ہیں ، بھی رکشوں پر 6/7 سواریاں بٹھا کر کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑاتے ہوئے نظرآتے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ڈرائیور بغیر ماسک کے مسافروں کو سوار کرکے دیہاڑیاں لگاتے نظر آرہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کوئی کارندہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کو تیار ہیں، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ضلعی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کا پابند بنایا جائے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button