جہلماہم خبریں

محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں۔ راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں،انتظامیہ و پولیس سول اداروں کی مدد کیلئے چوکس ہے ، باہم کوآرڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی،صفائی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، سید باقر،قاری محمد ابوبکر،حافظ عبدالحمید عامر، کے علاوہ مختلف مذاہب کے عمائدین موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی سی جہلم نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے بھرپور تعاون کے نتیجہ میں ضلع جہلم ہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، جہلم کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
ایس پی ہیڈ کوارٹرنے بتایا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے ۔
اجلاس میں علما ء کرام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع جہلم کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے وہ حکومت اور انتظامیہ کیساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button