دینہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ، نامعلوم افراد نے 22 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

0

دینہ: قتل کی لرزہ خیز واردات ، نا معلوم افراد نے 22 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، ملزمان نوجوان کی لاش کو ویرانے میں پھینک کر فرار ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نکی میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جس میں 21سالہ نوجوان حمزہ ولد زاہد کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور نوجوان کی لا ش کو ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

نوجوان کو 2گولیاں لگی جس میں ایک گولی اس کی آنکھ اور دوسری اس کے سینے میں لگی ، نوجوان کے گھر والے سمجھتے رہے کہ نوجوان کمرے میں سو رہا ہے جب صبح دیکھا تو نوجوان کمرے میں موجود نہ تھا۔

لا ش کو ویرانے میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک آصف نواز اپنی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، نوجوان کی لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

ورثاء نے بتایا کہ ہماری کسی سے کو ئی دشمنی نہیں ہے، نوجوان چوہدری پلازہ دینہ میں موبائل ریپیئرنگ کا کام کرتا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.