اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، 14 اکتوبر کو جیت ناصر محمود کی ہو گی۔ ملک صہیب احمد بھرتھ

0

لِلہ ٹاؤن (ملک محمد فاروق اعظم سے) بجلی گیس اور اشیا خودونوش کی قیمتوں میں ہو نے والے اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں، صبح شام تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تبدیلی سے نجات کی دعائیں مانگنے لگے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک صہیب احمد بھرتھ نے سروبہ میں حاجی چوہدری ناصرمحمود لِلہ کی انتخابی کمپین کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا اپو زیشن لیڈر کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اسکے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھایں گئے کیونکہ شہباز شریف کی گرفتاری عوام کی مہنگائی سے توجہ ہٹانے اور ضمنی الیکشن میں ناکامی کے خوف کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں رہے کر بھی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور چودہ اکتوبر کا سور ج مسلم لیگ (ن) کی کا میابی کے ساتھ طلوع ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.