دینہاہم خبریں

چک جمال میں مزدور کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا

دینہ: نواحی علاقہ میں گھر سے 4روز پرانی لاش برآمد ،مقتول کو چھریوں سے وار کر کے قتل کیا گیا ،ہمسایوں کو گھر سے بد بو آنے پر پتا چلا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے روانہ کر دیا ،تفتیش جاری ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ چک جمال کے رہائشی ظفر اقبال ولد میا ں عارف کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی ،بتایا جاتا ہے کہ مقتول کو 4روز قبل چھریوں سے وار کر کے قتل کیا گیا ،ہمسایوں کو گھر سے بدبو آنے پر پتا چلا۔

پولیس کو فوری اطلاع کی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا اور پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بھیج دیا اور قتل کی نشاندہی کے لئے فرازنک لیب کی مدد طلب کر کے تفتیش شروع کر دی۔

قتل ہونیوالا شخص ظفر اقبال ایس ڈی او کالا ڈپو میں لیبر ملازم بتایا جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button