اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے ناروا سلوک کے خلاف پٹواری سراپا احتجاج بن گئے، قلم چھوڑ ہڑتال

0

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے ناروا سلوک کے خلاف پٹواری سراپا احتجاج بن گئے،قلم چھوڑ ہڑتال،اے سی دینہ کے خلاف احتجاجی ریلی۔

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ عاطف محمود کے ہتک آمیز رویہ کے خلاف دینہ کے پٹواری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔

پٹواری صفدر کا کہنا ہے اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے رات بارہ بجے تک کام لیا اور پھر گندی زبان استعمال کرتے ہوئےگالیاں دیں،کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھ کر پولیس کو بلا لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے ہتک آمیز سلوک کے خلاف انجمن پٹواریان دینہ نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ چار روز گزرنے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور پٹواریوں کے مابین اختلافات ختم نہ ہو سکے۔

تمام تر صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ایک گروپ میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹواریوں کی ڈیوٹی کے دوران سیاسی ڈیروں پر حاضری ناقابل قبول ہے ایسے پٹواریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

دوسری طرف انجمن پٹواریان دینہ کے صدر اور سیکرٹری نے کہا کہ گالی گلوچ کسی صورت برداشت نہیں اگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو تبدیل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.