دینہ

دینہ میں ناقص دودھ دہی کی فروخت دھڑلے سے جاری، شہری بیماریوں کا شکار

دینہ:ناقص دودھ دہی کی فروخت دھڑلے سے جاری ،دوکاندار باہر سے کیمیکل ڈرموں کے ذریعے دودھ منگواتے ہیں جو ملاوٹ شدہ اور انتہائی مضر صحت ہوتا ہے جس سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، دودھ گاڑھا ہونے کی وجہ سے مہنگے داموں بھی فروخت کیا جا رہا ہے ،انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں عرصہ دراز سے ناقص دودھ اور دہی کی فروخت جاری ہے دوکاندار باہر سے کیمیکل ڈرموں کے ذریعے دودھ کو انتہائی سستے داموں منگواتے ہیں۔ یہ دودھ انتہائی مضر صحت ہوتا ہے جس کو مختلف کیمیکلز کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے ۔

دودھ صبح روشنی سے پہلے ہی دودھ دینہ پہنچ جاتا ہے ہر گلی محلہ میں کھلی دودھ دہی کی دوکانیں اس دودھ کا استعمال کرتی ہیں اور اسی دودھ سے گاڑھا دہی بنا کر بھی فروخت کیا جاتا ہے،شہری اس مضر صحت دودھ اور دہی کے استعمال سے پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے اعلی احکام سے نوٹس لینے اور مضر صحت دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button