جہلم پریس کلب کے ممبر علی شان گجر رشتہ ازدواج میں منسلک، دعوت ولیمہ میں اہم شخصیات کی شرکت

0

جہلم: جہلم پریس کلب کے ممبر علی شان گجر کی دعوت ولیمہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،دعوت ولیمہ کی تقریب کا اہتمام ان کے آبائی گاؤں جہانگیر میں کیاگیا۔

دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری قربان حسین کنتریلی،سرپرست جہلم پریس کلب چوہدری سہیل عزیز،صدر جہلم پریس کلب عابد محمود رزاق، فنانس سیکرٹری جہلم پریس کلب کامران اصغر گجر،سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس فرحان رزاق ڈار،چوہدری شریف یعقوب، چوہدری ظہیر الہٰی آوانہ،شارق سلیم نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے ممبر و نوجوان صحافی علی شان گجر جو کہ گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں جہانگیر میں ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور انہیں مبارکباد دی۔

دعوت ولیمہ میں دیگر شرکت کرنے والوں میں سینئر صحافی محمد ریاض گوندل،وائس چیئرمین جہلم پریس کلب مہربان چوہدری،دلنواز احمد،ظفر نور،قدیر بیگ،کفیل بیگ،سہیل کیانی،رانا ساجد،میاں محمد یوسف،خان اسفند ،چوہدری نصر آف بھٹیہ،چوہدری کامران جادہ،چوہدری عطاء الرحمن گجر،چوہدری افتخار احمد کنتریلہ،شہزاد بٹ،محمداعجاز قریشی،یعقوب بٹ شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.