جہلماہم خبریں

عمران خان دولہا تو بن سکتے ہیں وزیر اعظم نہیں۔ چوہدری لال حسین

جہلم: عمران خان دولہا تو بن سکتے ہیں وزیر اعظم نہیں ، وزیر اعظم بننے کیلئے نوازشریف کی طرح عوام کی خدمت کرنی پڑتی ہے۔

یہ بات ایم پی اے چوہدری لال حسین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بڑے دل کے ساتھ عمران خان کو صوبہ خیبر پختون خواہ کی حکومت دی تاکہ وہ اپنے دعووں اور تبدیلی کو ثابت کرسکے لیکن بلند وبانگ دعووں کی حقیقت گزشتہ چار سال میں کھل کر سامنے آ گئی ہے اور کے پی کے میں حالات پہلے سے بھی بدتر ہو چکے ہیں۔ بلین ٹری کے نام پر بلین روپے غائب کر دئیے گئے ان کے اپنے ممبران اسمبلی کرپشن کے خلاف چیخ وپکار کررہے ہیں اس لئے آئندہ الیکشن میں ایک صوبہ کی حکومت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔

چوہدری لال حسین نے کہا کہ عمران خان کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں تو اس نے آئے روز شادیاں کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے 66سال کی عمر میں جب لوگ آخرت کی تیاری کرتے ہیں نیازی خان نئی بیویاں ڈھونڈ کر تبدیلی لانے کی کوشش میں ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button