جہلم

سول ہسپتال جہلم میں نئے ایم ایس تعینات، ہسپتال کے معاملات میں نمایاں تبدیلی آنا شروع ہوگئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات ہونے والے نئے ایم ایس کی تعیناتی سے سول ہسپتال کے معاملات میں نمایاں تبدیلی آنا شروع ہوگئی۔

نئے ایم ایس ڈاکٹر شعیب کیانی پہلے سے ہی سول ہسپتال میں بطور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ، ہسپتال میں ان کا سماجی رویہ نہ صرف ہسپتال کے ملازمین کے لئے بلکہ آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ انتہائی مخلصانہ رہا یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر شعیب کیانی کے ایم ایس تعینات ہونے سے انتہائی مثبت ماحول پیدا ہوا ہے۔

پاکستان کورونا کے انتہائی کشیدہ دور سے گزر رہا ہے ، ان مشکل ترین حالات کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا کی صورت دن بدن تیزی کے ساتھ بہتر ہورہی ہے ۔ان حالات کو بہتر کرنے میں ضلعی انتظامیہ ، سی ای او ہیلتھ کا کرداراہمیت کا حامل ہے ۔

ڈاکٹر عدنان نجب چیسٹ اسپیشلسٹ کی ٹیم جو کہ ایم ایس ڈاکٹر شعیب کیانی کے زیر انتظام کام کر رہی ہے انتہائی مخلصانہ اور قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اس بحران سے نمٹنے کی ہمہ وقت کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب کیانی ، ڈاکٹر عدنان نجب چسٹ فزیشن کی ذاتی کوششوں و کاوشوں کیوجہ سے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے ، ان تمام کاوشوں کیوجہ سے ضلع جہلم پنجاب کے ان چند اضلاع میں شامل ہے جن میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ضلع جہلم کے تجربہ کار ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور اللہ پاک کے خاص فضل و کرم سے بہتری ممکن ہوئی ہے ، ڈاکٹر شعیب کیانی کی بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعیناتی سے ضلع جہلم کے سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، کارروباری، شہری حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button