جہلم میں معصوم طالب علموں کوممنوع شیشہ فلیورز فروخت کرنے والے کو پولیس نے دھر لیا

0

جہلم میں معصوم طالب علموں کوممنوع شیشہ فلیورز فروخت کرنے والوں کیخلاف تھانہ سول لائن اور سٹی کی مشترکہ کاروائی،ملزم گرفتار مقدمہ درج، جہلم کچہری کے قریبی علاقہ کے نجی سکول کی ہیڈ مسٹریس کے میڈیا کو آگاہ کرنے پر اور میڈیا کی نشاندہی پر ڈی پی اوجہلم کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل فیصل سلیم کی سربراہی میں پولیس نے فوری کاروائی کی۔

تفصیلات کے مطابق کچہری کے قریبی علاقہ میں نجی سکول کی ہیڈ مسٹریس نے میڈیا کو بتایا کہ پانچویں جماعت کے بچوں کے سکول بیگ سے ممنوع تمباکور فلیورز اور الیکٹرونکس پین سگریٹ ملے ہیں جس کے متعلق بچوں کے والدین کو آگاہ کیا ہے، یہ معصوم بچے دوکان سے دو چار دوست ملکر الیکٹرونکس پین سگریٹ خریدتے ہیں او ر پھر روزانہ صبح سکول آنے سے پہلے اس پین میں استعمال ہونے والا کیمیکل تمباکو فلیورز خرید کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

جب بچوں سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اس سے جو دھواں نکلتا ہے اس سے رنگ بنتے ہیں اور ہم لطف اندوز ہوتے ہیں دوران تلاشی کئی بار بچوں کے بیگ سے الیکٹراک پین سگریٹ اور تمباکو فلیورز ملے ہیںاس مسئلہ پر ہم میڈیا کا تعاون چاہتے ہیں میڈیا کے نمائندوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کو اس صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا تو انہوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل فیصل سلیم کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کیے۔

ڈی ایس پی سٹی سرکل کی سربراہی میں تھانہ سٹی اور سول لائن پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سول لائن شاندار چوک سے دکاندار ندیم رشید کو تمباکو فلیورز فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس سے 108پیکٹ شیشہ اور دو عدد الیکٹرونکس سگریٹ برآمد کر کے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 3/6امتناع شیشہ ،سموکنگ ایکٹ 2004کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ جو معصوم بچے اس لت میں مبتلا ہیں وہ پانچویں کلاس کے طالب علم ہیںاور الیکٹرونکس پین سگریٹ میں ممنوع تمباکو فلیور ز کا استعمال نشئی بننے کی پہلی سیڑھی ہے ایسے عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جانی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.