ڈومیلی اور جلالپورشریف پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان گرفتار

0

سوہاوہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر ڈومیلی اور جلالپورشریف پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد اسلم ASIتھانہ ڈومیلی جہلم نے دوران گشت ملزم عاطف ذوالفقارولدذوالفقاراحمدسکنہ کدلوٹ تحصیل سوہاوہ جہلم سے رپیٹر12بور بر آمد کر کے 13Aii20/65کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

حسن رضا ASIتھانہ جلالپور شریف جہلم نے دوران گشت ملزم اختر محمود ولد محمد خوشحال سکنہ ککٹرپنڈی تحصیل پنددادنخان جہلم سے 80لیٹر شراب برآمد کر کے PO3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.